Saturday, July 27, 2024

پنجاب اسمبلی میں پانامہ لیکس کو شیطانی قرار دینے کی حکومتی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں پانامہ لیکس کو شیطانی قرار دینے کی حکومتی قرارداد منظور
April 6, 2016
لاہور (92نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے آج کادن صرف احتجاج میں گزار دیا۔ اسمبلی کے اندر نعرے لگے اور اسمبلی کے باہربھی ماحول گرم رہا۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس نے جہاں دنیابھر میں ہلچل مچا رکھی ہے وہیں پنجاب اسمبلی بھی احتجاج کی زد میں ہے۔ اپوزیشن نے وزیراعظم سے استعفیٰ مانگتے ہوئے عدالتی کمیشن کے قیام کو مسترد کرنے کی قرارداد جمع کرائی۔ پانامہ لیکس پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے نکتہ اعتراض پر بات کی۔ وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے پر سپیکر نے ان کا مائیک بند کر دیا۔ اس پر اپوزیشن ارکان نے سپیکر کے ڈائس کا گھیراو¿ کیا اور ایوان سے واک آو¿ٹ کر گئے۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی بڑی تعداد پنجاب اسمبلی کے باہر جمع ہوئی اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم کے قائم کردہ جوڈیشل کمیشن کو نہیں مانتے۔ اپوزیشن کے احتجاج کے دوران اسمبلی میں حکومت نے بھی پانامہ لیکس کے خلاف قرارداد منظور کر لی جس میں لیکس کو شیطانی اور سازشی قرار دیا گیا۔