Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب اسمبلی میں نیب کیخلاف قرارداد ن لیگ کے مافیا ہونے کا ثبوت ہے ،عمران خان

پنجاب اسمبلی میں نیب کیخلاف قرارداد ن لیگ کے مافیا ہونے کا ثبوت ہے ،عمران خان
February 28, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں حکومتی جماعت کی جانب سے نیب کے خلاف جمع کرائی گئی قرار داد مسلم لیگ ن  کے مافیا ہونے کا ثبوت ہے ۔

عمران خان نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر الزام عائد کیا کہ  ن لیگ نے بڑے پراجیکٹس صرف کک بیکس کیلئے بنائے ۔

کپتان کا کہنا تھا کہ فیصل سبحان  نے ملتان میٹرو  کرپشن میں  شریف خاندان کا نام لیا  اس لئے اس کو غائب کردیا گیا ۔ آج ساراپاکستان عدالت کیساتھ کھڑ اہے ، جمہوری جماعت میں تاحیات کوئی صدر نہیں بن سکتا۔ جو وزیر شور مچا رہے ہیں وہ ماضی میں نواز شریف کو کیا کہتے تھے ، یوسف رضا گیلانی کو نکالا گیا تو نواز شریف تعریفیں کرتے تھے ، خود باہرہوئے تو عدلیہ پر تنقید کرنے لگے ۔