Saturday, July 27, 2024

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے شریف برادران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے شریف برادران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
April 13, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے شریف برادران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں  کہ عمران خان نے رائیونڈ کا گھیراؤ کیا تو ان کی سیاست وہیں دفن ہو جائے گی۔ پنجاب اسمبلی کی کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن اراکین نے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج شروع کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ حکمران اخلاقی طور پر حق حکمرانی کھو چکے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف اپنی حکومت بچانے کے لیے لندن گئے ہیں لیکن اب بات نہیں بنے گی۔ دوسری جانب وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا  کہ کبھی شیطانی لیکس اور کبھی پاجامہ لیکس کے نام پر احتجاج کرنا ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے مترادف ہے۔ ایل این جی مافیا ہمارا کیا احتساب کرے گا۔ عمران خان پارٹی اختلافات چھپانے کے لیے احتجاج کا بہانہ تلاش کر رہے ہیں۔ اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر نے پانامہ لیکس سے متعلق تحریک التوائے کار پیش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جس پر اپوزیشن  نے واک آؤٹ کر دیا۔