Thursday, September 19, 2024

پنجاب اسمبلی میں استحقاق ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور

پنجاب اسمبلی میں استحقاق ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور
July 13, 2021

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں استحقاق ترمیمی بل منظورکرلیا گیا، بل کے تحت استحقاق ایکٹ کا اطلاق صحافیوں پر نہیں ہو گا۔

بل پرائیویٹ ممبر ڈے پر اسپیکر چودھری پرویز الہی کی خصوصی ہدایت پر ق لیگ کے رکن ساجد احمد بھٹی نے پیش کیا، جس کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

بل کے تحت استحقاق ایکٹ سے صحافیوں سے متعلق کلازز کو نکال دیا گیا، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافی استحقاق ایکٹ کی شقوں سے مستثنی ہوں گے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 26 جولائی دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔