Saturday, July 27, 2024

پنجاب اسمبلی :  اپوزیشن کا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پنجاب اسمبلی :  اپوزیشن کا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
April 25, 2017
لاہور(92نیوز)پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوسرے روز بھی اپوزیشن نے وزیراعظم سے استعفے کامطالبہ کردیا۔ مطالبہ تسلیم نہ ہونے پر بھرپوراحتجاج ،حکومتی ارکان نے بھی احتجاج کی راہ اختیار کی ۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی کےدوسرے روزاراکین اسمبلی ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے رہے ۔اجلاس کا دوسرا روز اراکین اسمبلی ایک دوسرے کو چور اور ڈاکو کہتے گزرگیا ۔ اس موقع پراسپیکر نے بارہا مداخلت کی کہ وہ تلخ کلامی سے گریز کریں مگرکسی نے ان کی بات نہ مانی ۔ ایوان میں گونواز گو اور روعمران رو کے نعرے لگتے رہےعوام کےمفاد میں قانون سازی کےلیے جن ارکان کی آواز نہ نکلتی تھی۔ انہوں نے بھی بڑھ بڑھ کر نعرے لگائے اسمبلی کے احاطے میں گفتگو کرتےہوئے رانا ثنااللہ کاکہنا تھاکہ کوئی شہزادہ ہو یا عام آدمی ،جے آئی ٹی درست تفتیش کرے گی وقت نے ثابت کیاکہ ڈان لیکس کے معاملے پہ درست انکوائری ہوئی۔ دلچسپ امر تو یہ کہ مفاد عامہ کی قراردادوں کے دوران اراکین ان سے لاتعلق ہوکر ایک دوسرے پہ کیچڑاچھالتے رہے۔ اس دوران دوبار کورم کی نشاندہی ہونے پرگھنٹیاں بجائی گئیں اور کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کل تک کےلیے ملتوی کردیاگیا۔