Wednesday, December 7, 2022

پنجاب: آپریشن ردالفساد میں 3اشتہاریوں سمیت 22افراد گرفتار

پنجاب: آپریشن ردالفساد میں 3اشتہاریوں سمیت 22افراد گرفتار

اوکاڑہ (92نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں ردالفساد آپریشن کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ اوکاڑہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین خطرناک اشتہاریوں سمیت بائیس افراد گرفتار کر لیے۔ ملزموں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

بھکر کے مختلف علاقوں میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انتالیس افراد کو گرفتار کر لیا۔ ساٹھ افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔