Thursday, September 29, 2022

پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر اور پنجاب تھیٹرایسوسی ایشن کے وفد کی چودھری برادران سے ملاقات

پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر اور پنجاب تھیٹرایسوسی ایشن کے وفد کی چودھری برادران سے ملاقات

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر اورپنجاب تھیٹر ایسوسی ایشن کے وفدنے چودھری برادران سے ملاقات کی ،  چودھری برادران نے عید الاضحیٰ سے قبل ایس او پیز کے تحت تھیڑ کھولنے کی حمایت کر دی ۔

چودھری برادران سے پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر  اورپنجاب تھیٹر ایسوسی ایشن کے وفدنے ملاقات کی ، چودھری برادران نے عید الاضحیٰ سے قبل ایس او پیز کے تحت تھیڑ کھولنے کی حمایت  کرتے ہوئے کہا کہ  پنجاب حکومت عید سے قبل تھیڑ کھول کر اس غمگین ماحول کو خوشگوار بنائے۔

چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ فنکار برادری ہی مایوسی اور ڈپریشن سےعوام کو  نکال سکتے ہیں اور اگر یہی مایوس ہو گئے تو معاشرے کا کوئی پرسان حال نہ ہو گا۔

فنکاروں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ آپ  لوگوں کے گلے ملنا چاہتا تھا ، لیکن کورونا جیسی موذی مرض سے وجہ سے ایسا نہیں کر پا رہا  ، حکومت فنکاروں کے ساتھ محبت کرے انکے ساتھ ”فنکاری“ نہ کرے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی  کا کہنا تھا کہ فنکاروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں ،انڈسٹری کی بحالی کیلئےکام  کرنا ہو گا ،  اگر عید پرایس او پیز کے مطابق مخصوص پیمانے پرتھیڑکھولنے کی اجازت دیدی جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں

انکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کو مل کر فنکار برادری کے مسائل سے آگاہ کروں گا۔