Friday, September 30, 2022

پنجابی لیجنڈز کو بنگال ٹائیگرز نے تین وکٹوں سے شکست دے دی

پنجابی لیجنڈز کو بنگال ٹائیگرز نے تین وکٹوں سے شکست دے دی

شارجہ (92 نیوز) پنجابی لیجنڈز کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پنجابی لیجنڈ کی 9رنز پر پہلی وکٹ گر گئی۔

عمر اکمل اور شعیب ملک کی جارحانہ اننگز نے پنجابی لیجنڈز کو جیت کی امید دلائی، عمر اکمل 38اور شعیب ملک 30رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پنجابی لیجنڈز نے بنگال ٹائیگرز کو 100رنز کا ہدف دیا جبکہ بنگال ٹائیگرز کی جانب سے ڈی لینگ اور انور علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں بنگا ل ٹائیگرز کا آغاز اچھا نہ تھااور  5رنز پر ہی  پہلی وکٹ گر گئی، بنگال ٹائیگرز کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسہ جاری رہا۔

لیکن عامر یامین  نے 5گیندوں پر 18رنز پر دھواں دار اننگز کھیل کر بنگال ٹائیگزر کی جیت میں اہم کردا ادا کیا، پنجابی لیجنڈز کی جانب سےحسن علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔