Thursday, September 19, 2024

پنجاب،خیبرپختونخوا,بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش،موسم خوشگوار

پنجاب،خیبرپختونخوا,بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش،موسم خوشگوار
June 18, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) موسم نے عید کی خوشیاں دوبالا کردیں ، پنجاب، خیبرپخونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے باران رحمت کے نزول اور   ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا ۔ عید کے ایام میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے خوشیوں کو چار چاند لگا دیئے ، بادلوں کی گھن گرج سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جب کہ تفریحی مقامات میں لوگوں کا رش بڑھ گیا ۔ لیاقت پور، اوکاڑہ ، دیپالپور، منچن آباد، بورے والا، ہارون آباد، بارکھان اور پشاور کی فضا پر بادلوں نے قبضہ جما لیا ، کہیں رم جھم ہوئی تو کہیں جم کر بادل برسے ، وفقے وفقے سے ہونے والی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا  جس سے  عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں ۔