Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں ابر کرم کھل کر برسا

پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں ابر کرم کھل کر برسا
February 24, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں ابر کرم کھل کر برسا جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔
پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں رات ہی سے بادلوں نے ڈیرے جما لئے اور صبح سویرے نیند سے اٹھے شہریوں کا استقبال ابر کرم کی چھنچھناہٹ نے کیا ۔ کہیں بوندا باندی ہوئی تو کہیں بادل کھل کر برسے ۔
لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد، ملتان، گجرات، جہلم، قصور، اوکاڑہ، کشمور، کندھ کوٹ، بولان، ہرنائی، مری، کوئٹہ، ژوب، قلات، تیمرگرہ اور کالام میں بارش نے موسم سہانا بنا دیا ۔
اس کے علاوہ مانسہرہ، جہلم، بورے والا، علی پور چٹھہ، میاں چنوں، سرگودھا، رینالہ خورد، ہارون آباد، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، دیپالپور اور سکھر میں بھی کہیں رم جھم ہوئی تو کہیں خوب برکھا برسی ۔
بارش سے ہر شے جیسے نکھر سی گئی ۔ سردی کے احساس نے شہریوں کو خوشی سے نہال کر دیا ۔ کسی نے مزیدار پکوانوں سے موسم کا لطف دوبالا کیا تو کسی نے تفریحی مقامات کا رخ کر لیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے ۔