Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے‘ 52 افراد زخمی

پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے‘ 52 افراد زخمی
December 26, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے باون افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق زلزلہ رات گئے بارہ بج کر چودہ منٹ پر آیا۔ زلزلے کے باعث درو دیوار لرز اٹھے اور لوگ نیند سے جاگ گئے۔ لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔ زلزلے کے باعث پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے باون افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں آٹھ خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ زیادہ تر زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے اصغرنواز کا کہنا ہے کہ زلزلے سے چلاس میں لینڈسلائیڈنگ ہوئی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی رابطے بحال کر دیے گئے ہیں۔ ڈی جی میٹ غلام رسول کے مطابق زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا اور اس کی گہرائی ایک سو ستانوے کلو میٹر زیرزمین تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغانستان اور بھارت کے بعض شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔