Wednesday, December 7, 2022

پمز کے میڈیکل بورڈ کا آصف زرداری کو مکمل آرام کا مشورہ

پمز کے میڈیکل بورڈ کا آصف زرداری کو مکمل آرام کا مشورہ

 اسلام آباد (92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت کے معاملے پر پمز کے میڈیکل بورڈ نے ان کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے سابق صدر آصف علی زرداری کا طبی معائنہ کیا۔ سابق صدر کا شوگر لیول نارمل کرنے کیلئےانسولین میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بلڈپریشر بھی آؤٹ آف کنٹرول جبکہ دل کے چند ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے آصف زرداری کے کمر اور گردن میں درد برقرار ہے۔ ان کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی جس پر ان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا۔