Monday, December 5, 2022

پمز کے میڈیکل بورڈ کا آصف زرداری کا طبی معائنہ

پمز کے میڈیکل بورڈ کا آصف زرداری کا طبی معائنہ
اسلام آباد ( 92 نیوز) پمز  کے میڈیکل بورڈ کی طرف سے آصف زرداری کا طبی معائنہ کیا گیا ،  اسپتال ذرائع کے مطابق سابق صدر کی طبیعت بدستور ناساز ہے۔ پمز ذرائع کے مطابق گزشتہ رات آصف زرداری کا شوگر لیول اور بلڈ پریشر نارمل نہیں ہوا ، ان  کی کمر میں شدید تکلیف رہی اور دل کی دھڑکن میں مسلسل اضافہ رہا۔ دوسری جانب راجہ پرویز اشرف نے آصف علی زرداری کے لئے اسپیشل میڈیکل  بورڈ بنانے کا مطالبہ کر دیا ، کہا کہ  میڈیکل بورڈ میں سابق صدر کے ذاتی معالج کو بھی شامل کیا جائے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ  بیمار کی بیماری کو چھپا کر رکھنا غلط بات ہے، وزیراعظم کو اپنے منصب کا خیال رکھنا چاہیے۔