Monday, September 26, 2022

پمز کے انتظامی اور مالی اُمور چلانے کیلئے 6 رکنی کمیٹی قائم

پمز کے انتظامی اور مالی اُمور چلانے کیلئے 6 رکنی کمیٹی قائم
September 26, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں پمز کے انتظامی اور مالی اُمور چلانے کے لیے 6 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

پمز کے بورڈ آف گورنرز نے کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد عمران علی بورڈ آف گورنرز کے عارضی بنیاد پر سیکرٹری تعینات، پروفیسر رضوان تاج، ڈاکٹر بلال احمد، ڈاکٹر اعجاز قدیر عبوری کمیٹی میں شامل ہیں۔ پروفیسر سیدہ بتول مظہر، مہر عثمان، اور حمیرا خوشنودی بھی عبوری کمیٹی کا حصہ ہوں گی۔