Tuesday, September 27, 2022

پمز میں داخل کرونا وائرس کے مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ، ترجمان

پمز میں داخل کرونا وائرس کے مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ، ترجمان
اسلام آباد ( 92 نیوز) ترجمان پمز کا کہنا ہے کہ پمز میں داخل کرونا وائرس کے مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے  ، کرونا کے ایک مریض کی  عمر اکیس برس اور دوسرے کی اکسٹھ برس ہے  ،دونوں کا تعلق  گلگت بلتستان سے ہے ۔ ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ نے بتایا کہ پاکستان پہنچنے سے قبل مریضوں کو بخار ، فلو کی شکایت ہو چکی تھی ، این آئی ایچ  اور محکمہ صحت مریضوں کے دیگر ساتھیوں سے بھی  رابطے میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کے ساتھ سفر کرنے والوں میں کرونا کی علامات موجود نہیں، پھر بھی  ان کے ساتھ چودہ روز تک مسلسل رابطہ رکھا جائے گا۔