Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پمز اسپتال انتظامیہ کا رجسٹریشن کروا کر ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کےخلاف کارروائی کا فیصلہ

پمز اسپتال انتظامیہ کا رجسٹریشن کروا کر ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کےخلاف کارروائی کا فیصلہ
February 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں پمز اسپتال انتظامیہ نے رجسٹریشن کروا کر ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

پمز کے رجسٹرڈ تمام اسٹاف کو جلد سے جلد ویکسین لگانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ اس حوالے سے ویکسی نیشن کیلئے ینگ ڈاکٹرز بھی میدان میں آگئے ہیں۔

ڈاکٹر فضل ربی کہتے ہیں کہ ویکسین  سے متعلق تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہیں، ویکسین لگانے سے کسی ڈاکٹر کو کوئی ری ایکشن نہیں ہوا۔ تمام ڈاکٹرز جلد سے جلد ویکسنیشن کا عمل مکمل کریں۔