Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پمزاسپتال کی دوسری میڈیکل رپورٹ 92نیوز نے حاصل کر لی

پمزاسپتال کی دوسری میڈیکل رپورٹ 92نیوز نے حاصل کر لی
July 23, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف کی دوسری میڈیکل رپورٹ  92 نیوز نے حاصل کر لی ، رپورٹ میں نوازشریف کوفی الحال جیل سے اسپتال منتقل نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے مختلف ٹیسٹ تجویز کر دیئے ہیں  جب کہ نواز شریف کے خون کے نمونے پمز اسپتال پہنچاد یئے گئے ہیں ، پمز کی ٹیم کل نواز شریف کا جیل جا کر ایکو کرے گی، نواز شریف کی ایکو رپورٹ کے بعد ہسپتال منتقلی کا فیصلہ ہو گا۔