Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پلے بیک سنگر اے نیئر کو مداحوں سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے

پلے بیک سنگر اے نیئر کو مداحوں سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے
November 11, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پلے بیک سنگر اے نیئر کو مداحوں سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے لیکن ان کے گائے گانے آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔

مدھر آواز کے مالک اے نیر نے اپنے فنی سفر کا آغاز انیس سو چوہتر میں فلم بہشت سے کیا۔ تیس سال سے زائد عرصے پر محیط فلمی کیرئیر میں انہوں نے کئی لازوال گیت گائے۔ اے نیر کے گیتوں کو اسی کی دہائی میں بہت مقبولیت ملی۔ ان کے کئی گیت آج بھی ناقابل فراموش ہیں۔

اے نیئر کو بہترین گلوکار کے حیثیت سے پانچ نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ عارضہ قلب کے باعث اے نیر گیارہ نومبر دو ہزار سولہ کو ماضی کا حصہ بن گئے۔