Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پلی بارگین کا قانون ایک دھبہ ہے اس کے بنانےوالوں کابھی احتساب ہوناچاہئے : شہباز شریف

پلی بارگین کا قانون ایک دھبہ ہے اس کے بنانےوالوں کابھی احتساب ہوناچاہئے : شہباز شریف
December 26, 2016

 لاہور(92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں کچہری اور تھانے دونوں جگہ انصاف بکتا ہے ہمارا نظام ہمیشہ سٹیٹس کو کی حمایت  کرتا ہے قوم کو کرپشن کے خلاف بند باندھنا ہو گا نیب کاپلی بارگین فراڈ  ہے۔

تفصیلات کےمطابق ارفع کریم ٹاور میں ای اشٹامپ پیپرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے  کہا ہے کہ پلی بارگین قانون ایک دھبہ ہے اس کے بنانےوالوں کابھی احتساب ہوناچاہئے ہمارے ہاں تھانے اور کچہری دونوں جگہ انصاف بکتا ہے قوم کو کرپشن کے خلاف بندباندھنا ہو گا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اب پرانی تاریخوں میں اشٹامپ پیپر جاری کرکے کرپشن نہیں ہوگی،اسپتالوں میں بھی ای حاضری کانظام ہر صورت نافذ ہوگا۔ ارفع کریم ٹاور میں ای سٹیمپ پیپر کی افتتاحی تقریب  میں  وزیرخزانہ عائشہ غوث پاشا، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سعید احمداور صوبائی وزیر ریونیوعطاءمانیکا سمیت دیگر نے شرکت کی۔