پلوٹو کی سطح پر موجود سفید روشن نشانات سائنسدانوں کیلئے پہیلی بن گئے
نیویارک (ویب ڈیسک) ناسا نے بونے سیارے پلوٹو کی سطح کا رنگوں سے بھرپور دلکش نقشہ جاری کیا ہے جس پر موجود سفید روشن نشانات سائنسدانوں کے لیے ابھی تک معمہ بنے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پلوٹو کی سطح پر موجود چھپن میل تک محیط آتش فشاں کے دہانے سے ملتے جلتے مقام نے سائنسدانوں کو حیرت میں مبتلا کر رکھا ہے۔
اس سطح پر موجود انتہائی روشن سفید دھبے کس چیز کے ہیں‘ یہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔ ناسا نے نیوہورائزن سے لی گئی تصاویر کی مدد سے بونے سیارے کی اس سطح کا رنگین نقشہ تیار کیا ہے جس میں سفید روشن دھبے صاف دکھائی دے رہے ہیں۔
پلوٹو کے اس مقام پر موجود چٹانیں اور سفید دھبے ابھی تک ایک معمہ ہیں۔ کیا یہ برف کے پہاڑ ہیں یا خلائی مخلوق کی موجودگی کے آثار‘ سائنسدان اس گتھی کو سلجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔