Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پلاننگ کمیشن کی ترقیاتی سکیموں بارے گہری چھان بین نے وزرا کو پریشان کر دیا ہے، ناراضگی ذمہ داریاں نبھانے سے نہیں روک سکتی: احسن اقبال

پلاننگ کمیشن کی ترقیاتی سکیموں بارے گہری چھان بین نے وزرا کو پریشان کر دیا ہے، ناراضگی ذمہ داریاں نبھانے سے نہیں روک سکتی: احسن اقبال
October 10, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پلاننگ کمیشن کی کچھ ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں گہری چھان بین نے وزرا کو پریشان کر دیا ہے لیکن وزرا کی ناراضگی پلاننگ کمیشن کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے نہیں روک سکتی۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کچھ وزارتوں کی نااہلی کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے لیکن وزار کی ناراضگی پلاننگ کمیشن کو اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینے سے نہیں روک سکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے پندرہ اجلاسوں میں تین سو بائیس ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جبکہ ایک سو پچپن ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا وزیراعظم نے قوم سے توانائی بحران پر دو ہزار اٹھارہ تک قابو پانے کا وعدہ کیا ہے۔ ترقیاتی منصوبے توانائی کے شعبے کو ترجیح کی عکاسی کرتے ہیں لہٰذا پلاننگ کمیشن وژن دو ہزار پچیس کے لیے تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔