Tuesday, January 31, 2023

پلازمہ عطیہ کرنے کیلئے 03341920268 پر واٹس ایپ کریں

پلازمہ عطیہ کرنے کیلئے 03341920268 پر واٹس ایپ کریں

اسلام آباد ( 92 نیوز) پلازمہ زندگی ہے، اپنا خیال رکھیں اور دوسروں کے کام آئیں، زندگی بچانے کیلئے آگے بڑھیں، کورونا کو شکست دینے والے 67 ہزار سے زائد افراد پلازمہ عطیہ کریں۔ پلازمہ  عطیہ کرنے کے حوالے سے اگر آپ کو کوئی مسئلہ در پیش ہے تو  03341920268پر واٹس ایپ کریں، 92نیوز پلازمہ عطیہ کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔

رگوں میں زندگی بن کر دوڑنے والا خون  اب بن رہا ہے شفا ، 92 نیوز کی  پلازما آگا ہی مہم  کے بعد ملک بھر میں کورونا کو شکست دینے والے افراد میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔  ڈاکٹرز، مذہبی، سیاسی، شخصیات اور اداکار اور گلوکار بڑھ چڑھ کر نائنٹی کی پلازمہ ڈونیشن مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔

حیدر آباد کے ڈاکٹر  محمد طارق اور اسلام آباد میں ڈاکٹر خرم شبیر نے کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔

دوسری طرف اداکار احسن خان، ماڈل حناملک اور گلوکار مسکان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور اپنے ہم وطنوں کی جان بچانے میں کردار ادا کریں۔کرکٹر احسان عادل اور عالیہ ریاض نے بھی 92 نیوز کی  مہم کا حصہ بنتے ہوئے شہریوں کو پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کی۔

کورونا کو شکست دینے والےافراد دوسروں کی زندگیاں بھی بچا سکتے ہیں، قدرت نے یقینی طور پر وائرس میں مبتلا افراد کو صحت عطا کرکے دوسروں کی قیمتی زندگیاں بچانے کیلئے چن لیا ہے، اس لئے آگے بڑھیں اور دوسروں کی مدد کریں۔