پشین میں اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی

پشین (92 نیوز) پشین کے علاقے کلی بوتی میں اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف بلوچستان نے پشین کے علاقے کلی بوتی میں مشترکہ کارروائی کی، برآمد کی گئی منشیات کی مجموعی مقدار 845 کلوگرام ہے۔
اے این ایف کے مطابق منشیات افغانستان سے پاکستان اسمگل کر کے ایک غار میں ذخیرہ کی گئی تھی جس کو براستہ گوادر بیرون ملک اسمگل کیا جاناتھا۔