Saturday, July 27, 2024

پشتو کے ممتاز صوفی شاعررحمان بابا کے سالانہ عرس کی تقریبات شروع

پشتو کے ممتاز صوفی شاعررحمان بابا کے سالانہ عرس کی تقریبات شروع
April 4, 2015
پشاور(ویب ڈیسک)پشتو کے ممتاز صوفی شاعررحمان بابا کے سالانہ عرس کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں، شاعرانسانیت کے عقیدت مند ملک بھر سے پشاور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ سترھویں صدی عیسوی کے صوفی شاعر رحمان بابا صرف پشتو بولنے اور سمجھے والوں کے شاعر نہیں رہے، ان کے کلام کی تاثیر اب دنیا کے کونے کونے میں محسوس کی جاتی ہے، اردو ، انگریزی اور دیگر زبانوں میں ان کے کلام کا ترجمہ پڑھنے والوں کو اندازہ ہوجاتا ہے کہ محبت کا پیغام رحمان بابا نے کس خوبصورتی سے دیا۔ رحمان بابا کے عرس کے موقع پر منعقدہ تقاریب میں مشاعرہ، سمینار اور محفل سماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کےلئے پاکستان اور افغانستان سے بڑے بڑے شاعر خصوصی طور پر شرکت کرنے آتے ہیں۔ رحمان بابا نے اپنے کلام میں خالق کی اپنے مخلوق سے محبت اور مخلوق کی ذمہ داریوں پر زور دیا اور زلف و رخسار کی توصیف کے ساتھ ساتھ خدا کی وحدانیت کے قصے بھی سنائے۔ رحمان بابا کا مزار2009میں دھماکے سے جزوی طور پر تباہ ہونے کے بعد دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے، رحمان بابا کے عرس کے موقع پر ہزاروں افراد کے اجتماع کی وجہ سے سکیورٹی کے مناسب انتظامات کی ضرورت شدت کے ساتھ محسوس کی جارہی ہے۔