Sunday, September 15, 2024

پشتو فلموں کے بادشاہ بدرمنیر کو مداحوں سے بچھڑے 7برس بیت گئے

پشتو فلموں کے بادشاہ بدرمنیر کو مداحوں سے بچھڑے 7برس بیت گئے
October 11, 2015
پشاور (92نیوز) پشتو فلموں کے معروف اداکار بدر منیر کو مداحوں سے جدا ہوئے سات سال بیت گئے مگر وہ آج بھی پشتو فلموں کے شائقین کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔ پشتو کے علاوہ اردو اور پنجابی سمیت بدر منیر کو لالی وڈ کی سب سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرجدار آواز اور بارعب شخصیت کے حامل اداکار بدر منیر جب پردہ سکرین پر جلوہ گر ہوتے تو شائقین کے دلوں میں گھر کر جاتے۔ بدر منیر کو پاکستانی فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ فلموں میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے بدر منیر نے کراچی میں رکشہ چلایا جہاں انہیں اداکار وحید مراد کے ساتھ بطور ٹی بوائے کام کا موقع ملا۔ بدر منیر کی بطور ہیرو پہلی فلم یوسف خان شیر بانو تھی۔ 1970ءمیں فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے بدر منیر نے 41 سال فلم انڈسٹری پر راج کیا۔ بدرمنیرکی ایکشن سے بھرپورفلمیں ہرجگہ یکساں مقبول ہیں۔ پشاورکی مارکیٹ میں ان کی فلموں کی مقبولیت پہلے سے بڑھ کر ہے۔