Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشتو زبان کی گلوکارہ نیلم گل پر تشدد کرنے والا ایک ملزم گرفتار

پشتو زبان کی گلوکارہ نیلم گل پر تشدد کرنے والا ایک ملزم گرفتار
August 4, 2018
پشاور (92 نیوز) مردان پولیس نے پشتو زبان کی گلوکارہ نیلم گل پر تشدد کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار لیا۔ پشتو زبان کی گلوکارہ اوراداکارہ نیلم گل  نے  تھانہ شیخ ملتون مردان میں رپورٹ درج کی تھی کہ اس کے شوہر مراد اور دیور منصف شاہ نے اسےتشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے ملزم منصف شاہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دوسرے ملزم مراد کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ایک ویڈیو پیغام میں گلوکارہ نیلم گل کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر اس کو جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ اداکارہ نیلم گل نے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل  بھی کی ۔