Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشتوگلوکاری کا ایک عہد تمام،معروف گلوکارہ معشوق سلطان انتقال کر گئیں

پشتوگلوکاری کا ایک عہد تمام،معروف گلوکارہ معشوق سلطان انتقال کر گئیں
December 19, 2016

 پشاور(92نیوز)پرائڈ آف پرفارنس حاصل کرنے والی معروف پشتو گلوکارہ معشوق سلطان انتقال کر گئیں، معشوق سلطان نے 1962 میں ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور پشتو گلوکاری کے میدان میں طویل عرصے تک ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن پر راج کیا۔

تفصیلات کےمطابق ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی مشہور پشتو گلوکارہ معشوق سلطان طویل علالت کے بعد پشاور میں انتقال کر گئیں۔ 1962 میں ریڈیو پاکستان سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کرنے والی معشوق سلطان نے تقریباً نصف صدی تک پشتو گلوکاری پر راج کیا، اس دوران انہوں نے 1500 البم ریکارڈ کرائے۔ معشوق سلطان نے مشہور پشتو فلموں جانان اور جوارگر سمیت کئی فلموں میں بھی کام کیا تاہم انہیں شہرت گلوکاری سے ہی ملی۔ پرائڈ آف پرفارمنس سمیت 600 مختلف ایوارڈز حاصل کرنے والی معشوق سلطان نے زندگی کے آخری ایام پشاور کے علاقے چغل پورہ میں دو کمرے کے کرائے کے مکان میں گزارے۔ معشوق سلطان نے 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔