Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشتوکی گلوکارہ ریشم کو شوہرنے قتل کر دیا

پشتوکی گلوکارہ ریشم کو شوہرنے قتل کر دیا
August 1, 2018
نوشہرہ کلاں ( 92 نیوز) پشتو کی مقامی گلوکارہ ریشم کو گھریلو ناچاقی پر شوہر نے ابدی نیند سلا دیا ، گلوکارہ کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی ، مقتولہ کے بھائی کی رپورٹ پر تھانہ نوشہرہ کلاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پشتو کی ایک اور گلوکارہ ریشم گھریلو ناچاقی کی بھینٹ چڑھ گئی  ،  پشتو موسیقی کی ایک اور خوبصورت آواز کو ہمیشہ ہمیشہ کےلئے خاموش کردیا گیا۔ نوشہرہ پولیس کے مطابق گلوکارہ ریشم کے بھائی نے رپورٹ درج کرائی کہ ریشم کو اس کاشوہرفائدہ خان اپنی ماں کی تیمارداری کےلئے لے گیا اور پھر قتل کردیا۔ گلوکارہ کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی اور میاں بیوی میں کچھ دنوں سے ناچاقی تھی۔