Monday, March 4, 2024

پشتون تحفظ موومنٹ کی خورشید شاہ سے ملاقات پر سوشل میڈیا پر تنقید

پشتون تحفظ موومنٹ کی خورشید شاہ سے ملاقات پر سوشل میڈیا پر تنقید
August 6, 2018
کراچی ( 92 نیوز) پشتون تحفظ موومنٹ نے جنہیں نقیب اللہ محسود کا قاتل ٹھہرایا ان سے ہی  ہاتھ ملا لیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر پی ٹی ایم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ پشتون تحفظ موومنٹ نے نقیب اللہ محسود  کا قاتل راؤ انوار کو  ٹھہرایا جب کہ اسی راؤ انوار کو تحفظ دینے والی جماعت سے ہاتھ ملا لیا ، پی ٹی ایم نے  پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ سے ملاقات  کی ، ملاقات میں پشتون تحفظ موومنٹ کی جانب سے محسن داوڑ اور علی وزیر شامل تھے ۔ دوسری جانب پی ٹی ایم  ارکان کی خورشید شاہ سے ملاقات پرنقیب اللہ کے چاہنے والے برہم  ہوگئے ، سوشل میڈیا پر بھی پی ٹی ایم ارکان کی ملاقات پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔