Sunday, September 25, 2022

پشاور یونیورسٹی انتظامیہ نے فیسوں میں اضافہ واپس لے لیا

پشاور یونیورسٹی انتظامیہ نے فیسوں میں اضافہ واپس لے لیا

پشاور ( 92 نیوز ) پشاور یونیورسٹی کی انتظامیہ نے فیسوں میں اضافہ واپس لے لیا ۔
فیسوں میں اضافہ واپس لینے کا فیصلہ پشاور یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ اجلاس میں کیا گیا ۔
یونیورسٹی کی جانب سے فیس میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جسے واپس لینے کا اعلامیہ جلد جاری کیاجائے گا۔
وائس چانسلر نے فیسوں میں اضافہ واپس لینے کا اعلامیہ جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔