Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور: ینگ ڈاکٹرز نے ایک بار پھر انتظامیہ کےخلاف علم بغاوت کردیا

پشاور: ینگ ڈاکٹرز نے ایک بار پھر انتظامیہ کےخلاف علم بغاوت کردیا
July 21, 2017

پشاور(92نیوز)ینگ ڈاکٹرز نے پشاور میں ہڑتال کی اور تدریسی اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولت معطل کی تو اسپتال انتظامیہ بھی حرکت میں آ گئی اور بات ٹی ایم اوز اور ایم او کو ہٹانے پر منتج ہوئی۔ ینگ ڈاکٹرز نے اب ایک بار پھر علم بغاوت بلند کر کے ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔

تفصیلات کےمطابق تدریسی اسپتالوں میں مریضوں کو ہڑتالوں کے باعث سہولیات کی فراہمی میں خلل پڑا تو انتظامیہ نے ینگ ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ٹی ایم اوز کو ہٹا دیا۔ ینگ ڈاکٹرز کو انتظامیہ کی یہ ادا پسند نہیں آئی اور ایک اور ہڑتال کا اعلان کر ڈالا۔

ینگ ڈاکٹرز کو یہ بھی شکوہ ہے کہ ٹپکتی چھت کی ویڈیو میڈیا پر آئی تو اس پر بھی 5 ٹی ایم اوز کو معطل کیا گیا حالانکہ ویڈیو بنتے وقت یہ ڈاکٹر آپریشن میں مصروف تھے۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا خود عمران خان نے انہیں سکھایا ہے مگر تحریک انصاف کی حکومت احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔