Thursday, September 29, 2022

پشاور: ہاتھوں سے بنی دستکاریوں کے فروغ کیلئے میلے کا انعقاد

پشاور: ہاتھوں سے بنی دستکاریوں کے فروغ کیلئے میلے کا انعقاد

پشاور (92 نیوز) پشاور میں ہاتھوں سے بنی دستکاریوں کے فروغ کے لئے میلہ سجا تو خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد دیکھنے کیلئے امڈ آئی۔
ویمن پارلیمنٹری کاکس نے یو این ویمن کے ساتھ مل کر خواتین کے لئے دستکاری کی نمائش کا میلا سجایا تو دستکاری کے ماہرین نے طرح طرح کے سٹال لگا کر بڑی تعداد میں خواتین کو متوجہ کر لیا۔
گرم شال ہو یا زیورات، آرائشی سامان ہو یا ملبوسات، پشاوری چپل ہو یا بچوں کے استعمال کی اشیاء، خواتین نے سٹالز میں خوب دلچسپی دکھائی۔
میلے میں خواتین اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کر کے دستکاری کی ماہر خواتین کی حوصلہ افزائی کی۔
دستکاری کے اس میلے نے جہاں شہریوں کے لئے تفریح کا سامان فراہم کیا وہاں اس سے دستکاری کو فروغ دینے کا موقع بھی ہاتھ آیا۔