Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور ہائی کورٹ نے سینیٹ انتخابات کو بلدیو کمار کے حلف سے مشروط کر دیا

پشاور ہائی کورٹ نے سینیٹ انتخابات کو بلدیو کمار کے حلف سے مشروط کر دیا
March 2, 2018

پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی کے نامزد اقلیتی رکن بلدیو کمار ایک بار پھراسمبلی رکنیت کا حلف نہ اٹھا سکے جس پر پشاور ہائی کورٹ نے سینیٹ انتخابات کو بلدیو کمار کے حلف سے مشروط کر دیا ۔
بلدیو کمار کی جانب سے حلف نہ لئے جانے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں دائردرخواست کی سماعت ہوئی ۔ عدالت کے دو رکنی بنچ نے بلدیو کمار کی درخواست پر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی، اپوزیشن لیڈر اور دیگر اراکین اسمبلی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ۔ عدالت نے فریقین کو 6 مارچ کو طلب کر لیا ۔
ادھر دن گیارہ بجے منعقد ہونے والے اجلاس میں اسپیکر اسد قیصر نےنامزد اقلیتی رکن بلدیو کمار کو حلف کے لئے پکارا ۔
بلدیوکمار ایوان میں موجود نہ ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے تاہم اپوزیشن اورکچھ حکومتی ارکان نے ایک بارپھر بلدیوکمار کوسورن سنگھ کے قتل کا ملزم قرار دے کر ہنگامہ کھڑا کر دیا جس پر اسپیکر کو اجلاس غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کرنا پڑا ۔