Saturday, October 1, 2022

‘پشاور کے چوہے مرتے نہیں حکومت گرانے کی باتیں کرتے ہیں’

‘پشاور کے چوہے مرتے نہیں حکومت گرانے کی باتیں کرتے ہیں’
لاہور (92نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹانگیں مت کھینچو‘ اپنے صوبے پر توجہ دو۔ پشاور کے چوہے مارے نہیں جاتے اور حکومت گرانے کی باتیں کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر گرلز سکول کی تعمیر کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے پی ٹی آئی والوں کو پاناما لیکس کے بانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمال فنکاری سے سارا مدعا دوسروں پر ڈالنے کیلئے الزامات کی بوچھاڑ کر دی گئی۔ عمران خان اس وقت سے آف شور کمپنی کے مالک ہیں جب لوگوں کو ناک صاف کرنا بھی نہیںآتی تھی۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والوں کو کے پی کے میں حکومت ملی لیکن یہ ناکام ہوئے۔ پشاور کے چوہوں کو تو مار نہیں سکتے اپنی ناہلی اور نالائقی چھپانے کیلئے حکومت گرانے کی باتیں کرتے ہیں۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹی او آرز کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے نمائندہ رکن وزیر ریلوے کی جانب سے اس طرح کے بیانات سے مذاکراتی عمل پرمنفی اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔