Saturday, July 27, 2024

پشاور کے نواحی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، شہری سڑکوں پر نکل آئے

پشاور کے نواحی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، شہری سڑکوں پر نکل آئے
August 7, 2018
پشاور ( 92 نیوز) پشاور کے نواحی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مشتعل شہری سڑکوں پر نکل آئے ، کہیں ڈنڈا بردار خواتین نے گرمی میں لوڈشیڈنگ کا غصہ نکالا تو کہیں گلے میں میٹر لٹکائے شہری بجلی نہیں تو میٹر بھی لے لو کے نعرے لگاتے رہے۔ پشاورمیں حبس اور گرمی نے شہریوں کو نڈھال کیا تو پیسکو نے بجلی کی غیراعلانیہ اور ناروا لوڈشیڈنگ کرکے شہریوں کی زندگی عذاب کردی ، پجگی روڈ پرمرد تو مرد خواتین کا بھی لوڈشیڈنگ پر پارہ ہائی ہوگیا ، مظاہرین نے ٹائرجلائے اور پیسکو کےخلاف خوب نعرہ بازی کی۔ موسٰی زئی، سوڑیزئی اور انقلاب روڈ کے مکینوں بجلی کی چھ چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے تنگ آئے تو انوکھا احتجاج کیا ، میٹرگلے میں لٹکا کر پیسکو خیبربازارآفس پہنچ گئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی نہیں دیتے تو میٹر بھی لے لو۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ کے باعث پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔