Wednesday, September 28, 2022

پشاور کے نجی سکول میں پاک ترک ثقافتی میلے کا انعقاد

پشاور کے نجی سکول میں پاک ترک ثقافتی میلے کا انعقاد

پشاور ( 92 نیوز ) پشاور کے نجی اسکول میں ثقافتی میلہ سجا تو ہرطرف نہ صرف پاکستانی بلکہ ترک ثقافت کے رنگ بکھر گئے۔ میلہ میں بچوں اور بڑوں نے پاکستانی چٹ پٹے کھانوں کے ساتھ مزے مزے کے ترک کھانوں کا بھی مزہ لیا ۔
دونوں ملکوں کی ثقافتوں کا میلہ سجا تو ثقافتی رنگوں کی قوس قزح پھیل گئی ۔ روایتی لباس زیب تن کئے نوجوانوں نے ترک ثقافت کو اجاگر کیا ۔ میلے کے شرکاء نے مزے مزے کے ترک کھانوں کا بھی لطف اٹھایا۔
روایتی علاقائی ملبوسات زیب تن کئے بچوں نے پاکستانی ثقافت کی بھرپور عکاسی کی ۔ میلے کے شرکاء رباب کی خوبصورت دھنوں سے بھی محظوظ ہوئے۔ایک گروپ نے خوبصورت ڈانس پرفارمنس سے حاضرین کو محظوظ کیا۔
پاکستانی سٹالز پرکسی نےتانگے کی سواری لی تو کسی نے مکئی کی روٹی اور دیگر چٹ پٹ کھانوں کا لطف اٹھایا۔