Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور کے علاقے صدر کالا باڑی میں دھماکا، تین افراد زخمی

پشاور کے علاقے صدر کالا باڑی میں دھماکا، تین افراد زخمی
January 5, 2019
پشاور (92 نیوز) پشاور کے علاقے صدر کالا باڑی میں دھماکا ہوا جس سے تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پشاورکی پرامن فضاء پر امن دشمنوں نے ایک بار پھر وار کر دیا۔ صدر کے علاقہ کالی باڑی میں فوارہ چوک کے قریب گاڑی میں دھماکا ہوا اور فضاء میں دھویں کے بادل چھا گئے اور گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔ اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچیں۔ امدادی کارروائی کے دوران دو خواتین سمیت چھ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ سی سی پی او پشاور کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جائے گی۔ سفید رنگ کی گاڑی کے دروازوں میں آٹھ سے دس کلوگرام بارودی مواد چھپایا گیا تھا۔ پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ نے دھماکے کی جگہ سے گاڑی کا انجن، چیسز نمبر اور رجسٹریشن نمبر پلیٹ حاصل کرکے شواہد جمع کرلئے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی لیپ کا جائزہ لیا جائے گا۔