Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور کے علاقے حیات آباد میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید دو پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا

پشاور کے علاقے حیات آباد میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید دو پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا
November 24, 2021 --- ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) پشاور کے علاقے حیات آباد میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید دو پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔

پشاور پولیس نے گزشتہ رات حیات آباد کے تھانہ تاتارا میں ایک گھر میں مشکوک افراد کی موجودگی پر آپریشن کیا۔ پولیس اہلکار گھر میں گھسے ہی تھے کہ اندر سے فائرنگ کر دی گئی۔ فائرنگ سے  اے ایس آئی اور کانسٹیبل موقع پر شہید ہو گئے۔ آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ امن دشمن موقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔

شہید اے ایس آئی ریاض خان اور کانسٹیبل جعفر کی نمازجنازہ پولیس لائنز پشاور میں ادا کر دی گئی۔ نمازجنازہ میں آئی جی پولیس، سی سی پی او پشاور کے علاوہ دیگر پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

پولیس لائنز میں سرکاری اعزاز کے ساتھ نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید اہلکاروں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔