Saturday, July 27, 2024

پشاور کے علاقہ تھانہ کوتوالی کی حدود میں فائرنگ ، رقاصہ جاں بحق

پشاور کے علاقہ تھانہ کوتوالی کی حدود میں فائرنگ ، رقاصہ جاں بحق
November 17, 2018
پشاور (92 نیوز) پشاور کے علاقہ تھانہ کوتوالی کی حدود میں میں فائرنگ سے رقاصہ جاں بحق ہو گئی۔ فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پشاورمیں فائرنگ کا واقعہ تھانہ کوتوالی کی حدود میں پیش آیا جہاں گولیاں لگنے سے رقاصہ سونیا جاں بحق ہوگئی۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مصدق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم کا تعلق چارسدہ سے ہے جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔