Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور کے تین بڑے سرکاری ہسپتالوں کے ملازمین پھر ہڑتال پر چلے گئے

پشاور کے تین بڑے سرکاری ہسپتالوں کے ملازمین پھر ہڑتال پر چلے گئے
March 29, 2016
پشاور (92نیوز) پشاور کے تین بڑے سرکاری ہسپتالوں میں پیرا میڈیکل سٹاف کی ایک بار پھر ہڑتال سے علاج کے لیے آئے مریض تڑپتے رہ گئے۔ پیرا میڈکس نے وارڈز چھوڑ کر ہسپتالوں میں دھرنا دیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ ساتھ اب پیرامیڈیکل سٹاف نے بھی بوریے بستر بچھا لیے ہیں جو صوبائی حکومت کے وعدے کے باوجود پروفیشنل الاﺅنس نہ ملنے اور سروس سٹرکچرمکمل نہ ہونے کے خلاف ہڑتال کئے ہوئے ہیں۔ لیڈی ریڈنگ‘ خیبرٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں بھی پیرامیڈکس نے مریضوں کو چھوڑ کر اپنے مطالبات کے لیے ہڑتال اور نعرے بازی کی۔ پیرامیڈکس نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو شدید احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔ احتجاج میں قبائلی علاقوں کے سرکاری ہسپتالوں میں فرائض انجام دینے والے پیرامیڈکس بھی شامل ہوگئے اور اپنے مطالبات کے لئے صدائے احتجاج بلند کی۔