Tuesday, April 30, 2024

پشاور کی مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں

پشاور کی مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں
July 21, 2020
 پشاور (92 نیوز) عید الاضحیٰ قریب آتے ہی مویشی منڈیوں کی رونقیں بڑھ گئیں۔ قربانی کے جانور خریدنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد نے منڈیوں کا رخ کر لیا۔ پشاور کی مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں۔ جوں جوں عید قربان قریب آتی جا رہی ہے، پشاور کی مویشی منڈیاں آباد ہوتی جا رہی ہیں۔ منڈیوں میں جہاں مویشیوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے وہاں لوگ بھی بڑی منڈیوں کا رخ کرنے لگے ہیں۔ کوئی جانور خریدے نہ خریدے، دو چار گھنٹے منڈی میں ضرور گزارتا ہے۔ منڈیوں کے مین گیٹ پر سینٹائزر گیٹ تو موجود ہیں اور ماسک کے بغیر کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں مگر منڈی میں داخل ہوتے ہی نہ تو ایس او پیز کا خیال رکھا جاتا ہے اور نہ ہی ماسک پہننے کی زحمت گوارا کی جاتی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بڑی منڈیوں کی جگہ چھوٹی منڈیوں کی حوصلہ افزائی کا وعدہ تو کر لیا مگر پشاور میں دو بڑی منڈیاں لگ گئیں تو حکومت سب کچھ بھول گئی، اب ان منڈیوں پر چیک موجود ہے اور نہ ہی چھوٹی منڈیاں بنانے کا کوئی منصوبہ ہے۔