Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور کی فنکارہ سنبل کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

پشاور کی فنکارہ سنبل کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا
February 3, 2018

پشاور ( 92 نیوز ) پشاورکی فنکارہ سنبل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزموں  میں سابق پولیس اہلکار نعیم خٹک، جہانگیر اور نصیرخان شامل ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فنکارہ کو اپنے ساتھ لے کر جانا چاہتے تھے مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا،مزید تفتیش جاری ہے ۔

مردان پولیس کے مطابق مقتولہ سنبل کے دادا نے رپورٹ درج کرائی کہ تین ملزم  سابق پولیس اہلکار نعیم خٹک، جہانگیر اور نصیب شاہ اس کے گھر میں داخل ہوئے اورمحفل رقص کیلئے مقتولہ کو لے جانا چاہتے تھے۔۔ انکار پر ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے سنبل زندگی کی بازی ہارگئی۔

ملزم نعیم پر اس سے قبل پشاور میں بھی ایک فنکارہ کے قتل الزام لگا جس پر اسے پولیس کی ملازمت سے برخاست کردیا گیا تھا۔