Saturday, July 27, 2024

پشاور: کپتان کے متوالے پانامہ کیس اور اس کے فیصلےسے بے خبر نکلے

پشاور: کپتان کے متوالے پانامہ کیس اور اس کے فیصلےسے بے خبر نکلے
April 28, 2017
پشاور(92نیوز)کپتان کے متوالے اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہیں ان کے متوالےپانامہ کیس سے زیادہ واقفیت رکھتے ہیں اور نہ ہی اس کے فیصلے کے بارے میں جانتے ہیں مگر جب انہیں اسلام آباد کی طرف بلایا جاتا ہے تو وہ اپنے لیڈر کی آواز پر لبیک کہتے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایک سال سے عوام کو پانامہ لیکس پر متحرک کر رہے ہیں مگر پشاور میں کپتان کے متوالوں کا جوش دیکھئےاپنے قائد کے جلسے میں وہ شرکت کے لئے تو انتہائی بے چین ہیں مگر جب ان سے یہ پوچھا گیاکہ پانامہ کیس ہے کیا تو وہ لاعلم پائے گئے۔ پی ٹی آئی کے ٹائیگرز اپنے قائد کی آوازپر لبیک کہتے ہیں پانامہ کا فیصلہ آیا کپتان کے متوالوں نے جشن منایا مٹھائیاں کیوں تقسیم ہوئیں؟ فیصلہ کیا آیا؟ ان متوالوں کو اس سے کوئی غرض نہیں۔ یہ وہ کھلاڑی ہیں جنہیں اپنے قائد پر اندھا اعتماد ہے اپنے قائد کی آواز پر وہ اسلام آباد کیا کہیں بھی پہنچ سکتے ہیں یہی ان کا جوش ہے اور وہ کپتان کو سننے کے لئے ہر وقت بے تاب رہتےہیں ۔