Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور: کپتان کا کھلاڑی ہوم گراؤنڈ پر ڈھیر، پشاور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کےارباب وسیم کامیاب

پشاور: کپتان کا کھلاڑی ہوم گراؤنڈ پر ڈھیر، پشاور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کےارباب وسیم کامیاب
May 13, 2016
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ہوم گرائونڈ پر شیر نے پی کے آٹھ میں ایک بار پھر میدان مار لیا۔ مسلم لیگ نواز کے کامیاب امیدوار ارباب وسیم کی رہائشگاہ پر خوشی کا سما ہے۔ مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ حلقے کے عوام کی بھرپور خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے آٹھ کے ضمنی انتخاب میں کانٹے کے مقابلے کے بعد مسلم لیگ نواز اپنی نشست بچانے میں کامیاب ہو گئی۔ مسلم لیگ نواز کے ایم پی اے ارباب اکبر حیات کی وفات کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ان کے بھتیجے ارباب وسیم نے کامیابی حاصل کی تو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ کامیابی پرخوش ارباب وسیم نے حلقے کے عوام کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا وہ حلقے کے عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔ پی کے آٹھ کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی نے دوسری، پی ٹی آئی نے تیسری اور جے یو آئی (ف) کے امیدوار نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔