Tuesday, October 4, 2022

پشاور : کونسلر کو پی ٹی آئی پر تنقید مہنگی پڑ گئی ، خاتون کونسلر نے مرد ممبر کا گریبان پکڑ لیا

پشاور : کونسلر کو پی ٹی آئی پر تنقید مہنگی پڑ گئی ، خاتون کونسلر نے مرد ممبر کا گریبان پکڑ لیا
  پشاور(92نیوز)ضلع کونسل پشاور میں کونسلر کو پی ٹی آئی پر تنقید مہنگی پڑ گئی، خاتون کونسلر نے مرد کونسلر کو گریبان سے پکڑ کر خطاب کرنے سے روک دیا، ڈسٹرکٹ کونسل ہال مچھلی بازار بن گیا۔ تفصیلات کےمطابق پشاور ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال اس وقت میدان کار زار بن گیا جب پی ٹی آ ئی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے ایک کونسلر کو گریبان سے پکڑ کر خاموش کرنے کی کوشش کی۔ کونسلر گل افضل نے بجٹ پر بحث کے دوران پی ٹی آ ئی پر کھل کر تنقید شروع  کی تو پی ٹی آئی کی فاطمہ نوشیروان خواتین کی نشستوں سے آٹھ کر مردوں کی نشستوں پر براجمان ہو گئی اور کونسلر کے خطاب میں مداخلت شروع کی ۔ کونسلر گل افضل نے تنقید جاری رکھی تو پی ٹی آئی کی ایک اور کونسلر ام کلثوم نے آٹھ کر گل افضل کا گریبان پکڑ لیا ۔ کنوئیر کی مداخلت کے باوجود اسمبلی ہال مچھلی بازار بنا رہا۔