Thursday, September 19, 2024

پشاور : کنونشن کے دوران ناظمین کے احتجاج پر عمران خان غصے سے لال پیلے ہوگئے

پشاور : کنونشن کے دوران ناظمین کے احتجاج پر عمران خان غصے سے لال پیلے ہوگئے
March 8, 2016
پشاور(92نیوز)پشاور میں کنونشن کے دوران خیبرپختونخوا کے ناظمین کے احتجاج پر عمران خان غصے میں آگئے اپنی جذباتی تقریر کے دوران ناظمین کو صاف کہہ دیا ذاتی مفاد کی گندی سیاست نہ کریں۔ تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ناظمین کا کنونشن بلایا تو ان کی مراعات اور تنخواہوں کا اعلان کرنے کےلئے تھا جبکہ ناظمین نے اس کنونشن کو احتجاجی جلسہ میں بدل دیا وزیراعلٰی پرویزخٹک نے کنونشن میں تنخواہوں اور دیگر مراعات کا اعلان کیا تو ناظمین اٹھ کھڑے ہوئے اور نامنظور نامنظور کے خوب نعرے لگائے۔ ناظمین کے احتجاج پرعمران خان بھی غصے میں آگئے اور اپنی تقریر کے دوران ناظمین کی خوب خبر لی عمران خان کا کہنا تھا کہ ناظمین کو تو پرویزخٹک کا شکرگزار ہونا چاہیئےمیں کسی کے دبائو میں آنے والا نہیں  ناظمین ذاتی مفاد کی سیاست نہ کریں۔ کنونشن کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کے باعث ناظمین کو اسٹیڈیم داخلے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو عوامی نمائندے برا مان گئے اور اسٹیڈیم کے باہر احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کردی۔