Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور : کمپیوٹر میں چھپایا گیا بارودی مواد برآمد ، افغان خفیہ ایجنسی کے 2 کارندے گرفتار

پشاور : کمپیوٹر میں چھپایا گیا بارودی مواد برآمد ، افغان خفیہ ایجنسی کے 2 کارندے گرفتار
August 10, 2016
پشاور(92نیوز)قانون نافذکرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرکے پشاورکو تباہی سے بچالیا۔ پشاورسے ہمسایہ ملک کی خفیہ ایجنسی کےلئے لاکھوں روپے ماہانہ میں کام کرنے والے دو اہلکارگرفتارکرلئے گئے۔ مدرسے کو نشانہ بنانے کےلئے تیارکیا گیا بم اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق محکمہ انسداد دہشت گردی پشاورنے بہترین انیٹلی جنس کی بنیاد پر بروقت کارروائی کرکے پشاور شہرمیں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا سی ٹی ڈی ٹیم نے پشاور کے نواحی علاقہ ریگی میں کارروائی کی اور عتیق اللہ اور عبدالصبورکو گرفتارکرلیا جن کا تعلق افغانستان سے ہے۔ گرفتار افغان باشندوں سے کمپیوٹرمیں چھپایا گیا تین کلو گرام دیسی ساختہ بم، دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ ابتدائی تفیش کے دوران انکشاف ہوا کہ گرفتار افغان باشندے ہمسایہ ملک کی خفیہ ایجنسی کےلئے کام کرتے تھے اور اس کےلئے وہ ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہ لیتے تھے۔ سی ٹی ڈی پشاور نے ایک اور کامیاب کارروائی کرکے جنرل بس اسٹینڈ کے علاقہ سے ٹارگٹ کلر کوگرفتار کرلیا۔ گرفتارٹارگٹ کلر عطاء اللہ چارسدہ کا رہائشی ہے اورچند روزقبل ایف سی ملازم کے قتل کے الزام میں اس کے خلاف مقدمہ درج ہے۔