Saturday, July 27, 2024

پشاور: کرپشن کے الزام میں گرفتار عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سید معصوم شاہ آٹھ ماہ بعد پلی بارگین کے بعد رہا

پشاور: کرپشن کے الزام میں گرفتار عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سید معصوم شاہ آٹھ ماہ بعد پلی بارگین کے بعد رہا
April 30, 2016
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) نیب نے کرپشن کے الزام میں سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی کے معاون حصوصی سید معصوم شاہ کو گرفتار کر لیا اور اب پلی بارگین کر کے چھوڑ دیا۔ 8 ماہ گزرنے کے بعد کروڑوں کی بدعنوانی میں ملوث عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی کے معاون حصوصی سید معصوم شاہ بالآخر پلی بارگین کر کے رہا ہو گئے مگر وہ دس سال سیاست سے آئوٹ ہو گئے۔ آنے والے دو الیکشنز میں حصہ لینے سے محروم تو ہو گئے مگر 25 کروڑ اور 86 لاکھ روپے کی ادائیگی کرکے وہ آزاد فضاء میں سانس لینے کے قابل ہو گئے۔ 11 اگست 2015 کو گرفتار ہونے والے سید معصوم شاہ نے 9 کروڑ 17 لاکھ روپے کے 11 بینک ڈرافٹ پہلی قسط کے طور پر عدالت کو پیش کر دیئے ہیں اور ساڑھے 8 اور ساڑھے 6 کروڑ کی بینک گارنٹی دے دی ہے۔ سید معصوم شاہ چارسدہ میں 12 کنال اراضی، حیات آباد، ریگی اور ڈی ایچ اے کراچی میں دو دو پلاٹس، ٹیولپ روڈ بحریہ ٹاون راولپنڈی میں قیمتی مکان، زریاب کالونی پشاور میں ایک کینال گھر، تہکال اور ورسک روڈ پر ایک ایک کینال کے پلاٹ کا مالک ہے جبکہ کراچی میں عثمان کنسٹرکشن کمپنی اور ایم ایس این کمپنیوں میں ان کے حصص موجود ہیں۔