پشاور کا مسافر 7کلو 200گرام ہیروئن سمیت اسلام آباد ایئرپورٹ سے پکڑا گیا

اسلام آباد (92نیوز) اے ایس ایف حکام نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر مسافر کے سامان سے 7 کلو دو سو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔
اے ایس ایف کے مطابق سید طارق حسین ولد سید پیر حسین شاہ جو پشاور کا رہائشی ہے، کے سامان سے دوران چیکنگ 7 کلو دو سو گرام ہیرو¿ئن برآمد ہوئی۔
اے ایس ایف کے مطابق ملزم کا تعلق پشاور سے ہے۔ ملزم طارق حسین نجی ائیرلائن سے اسلام آباد ائیرپورٹ سے قطر جارہا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔