Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور : کارکنوں کی سٹیج پر چڑھنے کی کوشش‘ پی ٹی آئی کا جلسہ بدنظمی کا شکار

پشاور : کارکنوں کی سٹیج پر چڑھنے کی کوشش‘ پی ٹی آئی کا جلسہ بدنظمی کا شکار
May 9, 2016
پشاور (92نیوز) پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ شدید بدانتظامی کا شکار ہو گیا۔ کارکنوں کی سٹیج پر چڑھنے کی کوشش سے حالات قابو سے باہر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پشاور جلسے میں لوگوں کی بڑی تعداد قبل از وقت پہنچ گئی۔ آئی ایس ایف اسٹوڈنٹس نے اسٹیج پر چڑھنے کیلئے اصرار شروع کر دیا۔ پولیس اور مقامی رضاکاروں نے کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی۔ پی ٹی آئی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ اسٹیج پر صرف رہنما اور قائدین ہی چڑھیں گے۔ اسٹیج پر جانے سے روکنے پر آئی ایس ایف کارکنان کی بھی آپس میں ہاتھا پائی ہوئی۔ پولیس نے مشتعل کارکنوں کو اسٹیج سے پیچھے ہٹانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اور لاٹھی چارج کیا۔ پولیس کے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ سے جلسے میں بھگدڑ مچ گئی۔ ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں جمع ہیں۔ حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا پولیس مکمل طور پر تیار تھی مگر جلسہ میں بدنظمی کا واقعہ منتظمین کی کمزوری ہے۔ نعیم الحق نے کہا اطلاعات مل رہی تھیں کہ حالات خراب کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔